ٹھٹھہ ،والدین اپنے بچوں کو معذوری سے بچانے کیلئے پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔ غضنفر علی قادری

Published on December 23, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 63)      No Comments

ٹھٹھہ (یواین پی/ حمید چنڈ): ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ غضنفر علی قادری نے محکمہ صحت سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ 16- جنوری 2023ء سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے دوران تمام موجود وسائل بروئے کار لاتے ہوئے بہتر نتائج کے حصول کیلئے کوئی کسر نہ چھوڑیں۔ یہ ہدایت انہوں نے دربار ہال مکلی میں آئندہ انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے متعلق منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی۔ ڈپٹی کمشنر نے پولیس افسران کو بھی ہدایت کی کہ وہ ٹرانزٹ پوائنٹس پر چند منٹ کیلئۓ پبلک ٹرانسپورٹ کو روکیں تاکہ سفر کرنے والے بچوں کو بھی قطرے پلانے جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کے تمام علاقوں میں پولیو ٹیمز کی موجودگی کو یقینی بنائیں تاکہ کوئی بھی بچہ قطرے پینے سے رہ نہ جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے ضلع کے عوام باالخصوص والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں آنے والی ٹیموں سے تعاون کریں اور اپنے پھول جیسے بچوں کو معذروری سے بچانے کیلئے پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔ قبل ازیں این اسٹاف ڈاکٹر راجیش کمار نے اجلاس کو بتایا کہ مہم کے دوران پانچ سال تک عمر کے 02 لاکھ 27 ہزار 593 بچوں کو پولیو سے بچاء کے قطرے پلانے کیلئے 720 گشتی، 46 فکسڈ اور 54 ٹرانزسٹ پوائنٹس جبکہ 171 ایریا انچارچز مقرر کئے گئے ہیں تاکہ مقررہ ہدف حاصل کرکے مہم کو سو فیصد کامیاب بنایا جا سکے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ریاض حسین لغاری ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر محمد حنیف میمن، محکمہ صحت، تعلیم، پولیس، لوکل گورنمنٹ و دیگر محکموں کے افسران اور مختلف این جی اوز کے نمائندے بھی موجود تھے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog