ٹھٹھہ (یواین پی/ حمید چنڈ)کراچی اور دیگر شہروں کی طرح دھابیجی میں بھی عوام نے اپنی عدالت بنالی چوری کے الزام میں پکڑے جانے والے نوجوان پر عوام کا بے پناھ تشدد پولیس خاموش، تفصیلات کے مطابق کراچی اور دیگر شہروں کی طرح دھابیجی شیخ عبدالمجید کالونی میں چوری کے الزام میں لوگوں نے ایک نوجوان کو پکڑ کر بے پناھ تشدد کا نشانہ بنایا وڈیو وائرل ہونے کے بعد بھی دھابیجی پولیس خاموش رہی نوجوان پر سرے عام لاتوں گھونسوں اور ڈنڈوں سے تشدد ہوتا رہا مگر پولیس نے بھپرے ہوئے لوگوں کے پاس جانے کی زحمت بھی نہیں کی نوجوان کو بے پناھ تشدد کے بعد پولیس اسٹیشن پھنچایا گیا جہاں نوجوان سے تفتیش کی جارہی ہے