سموگ و موسم سرما کی شدت کھانسی، نزلہ اور بخار کا باعث بھی بنتی ہے، طبی ماہرین

Published on December 24, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 119)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)بڑھتی ہوئی سموگ و موسم سرما کی شدت کے باعث ٹھنڈی، تلی ہوئی یا کھٹی اشیا کھانے سے گلا خراب ہو سکتا ہے جو بعد میں کھانسی، نزلہ اور بخار کا باعث بھی بنتا ہے لہٰذا عوام الناس بالخصوص بچوں کو مذکورہ اشیاسے پرہیزکی ہدایت کی گئی ہے جبکہ طبی ماہرین کی جانب سے موٹر سائیکل چلاتے ہوئے سر اور گردن کو ڈھانپنے کا بھی مشورہ دیاگیاہے۔فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی اور الائیڈ ہسپتا ل فیصل آباد کے طبی ماہرپروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار احمد نے بتایاکہ موسم سرما کے آغاز سے اب تک جاری مسلسل سموگ، خنک،۱ٓلودہ، سموگ زدہ،خشک وسردموسم بچوں اور بوڑھوں کیلئے وبال جان بن گیا ہے جبکہ نوجوان افراد کی بڑی تعداد بھی مختلف موسمی بیماریوں کا شکار ہو رہی ہے۔انہوں نے بتایاکہ خنک سردی کے باعث تمام عمر کے افراد میں گلے کی خرابی، کھانسی، نزلہ، بخار اور وائرل انفیکشن کے امراض میں اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ سردی سے بچنے کیلئے گرم کپڑوں کا مناسب استعمال اشد ضروری ہے تاہم موٹر سائیکل چلاتے ہوئے سر اور گردن کو ضرور ڈھانپنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ٹھنڈی، تلی ہوئی یا کھٹی اشیاءکھانے سے گلا خراب ہو سکتا ہے جو بعد میں کھانسی، نزلہ اور بخار کا باعث بھی بنتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلا خراب ہو نے کی صورت میں فوری طورپر نیم گرم پانی میں نمک ڈال کر غرارے کرنا مفید ہے تاہم بخار کی صورت میں فوری قریبی ڈاکٹر سے رجوع کیا جا ئے تاکہ بعد میں کوئی پیچیدگی پیدا نہ ہو سکے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题