اسلام آباد (یواین پی)اکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف اپنی کلاس فیلو مزنا مسعود ملک کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔حارث رؤف اور مزنا مسعود ملک کے نکاح کی مختصر تقریب آج اسلام آباد میں قریبی رشتہ داروں اور دوست احباب کی موجودگی میں ہوئی۔حارث رؤف اور مزنا مسعود ملک کا نکاح آج نماز ظہر کے بعد ہوا، تاہم مزنا ملک کی رخصتی بعد میں کی جائے گی۔نکاح کی مناسبت سے ان دونوں نے سفید رنگ کے لباس کا انتخاب کیا، تاہم مزنا مسعود ملک کا عروسی لباس حُسین ریحار کا ہے جبکہ ان کی مہندی میں حارث کے نام کے ابتدائی حروف اور ان کی بولنگ کی رفتار 150 لکھی ہوئی نظر آئی۔