کراچی(یواین پی)بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کا146واں یوم پیدائش آج25دسمبراتوار کو جوش و خروش کے ساتھ منایا جائے گا۔ملک بھر میں تقریبات منعقد کی جائیں گی جبکہ مسلم لیگ،تحریک انصاف،پیپلز پارٹی، نظریہ پاکستان فاؤنڈیشن اور سرکاری و نجی سطح پر سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف تقاریب اورسیمینارز کا اہتمام کیا جائے گا جس سے خطاب کے دوران مقررین بانی پاکستان کی ملک و ملت کیلئے گرانقدر خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے ریڈیو اور ٹی وی چینلز کے ذریعے خصوصی پروگرام پیش کریں گے جبکہ قومی اخبارات خصوصی ایڈیشن شائع کریں گے جن میں جنوبی ایشیاء کے عظیم رہنما کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔پاکستان مسلم لیگ ن لائرز فورم کی جانب سے بھی خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی جس میں بابائے قوم کی سالگرہ کا کیک کاٹا جائے گا۔ بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے متعلق حیرت انگیز مماثلت !قائد اعظم محمد علی جناح ؒ سے متعلق 3تاریخیں ہمیشہ ایک ہی روز آتی ہیں،14اگست کو جو دن ہو گا وہی قائد اعظم ؒ کی پیدائش اور وفات کا ہوتا ہے۔بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒکا یوم پیدائش 25دسمبر،یوم وفات11ستمبرجبکہ پاکستان کا یوم آزادی14اگست کو ہوتا ہے سب سے پہلے 14اگست آتا ہے اس روز جو دن ہو گا11ستمبراور25دسمبر کو بھی وہی دن ہو گا ایسا ہر سال ہوتا ہے۔مثال کے طور پرسال2018ء میں 14اگست کو منگل کا دن تھا جبکہ11ستمبر کو منگل کا دن تھا اور25دسمبر کو بھی منگل کا ہی دن تھا۔گزشتہ برس2019ء میں اسی طرح تھا14اگست کو بدھ کا دن تھا جبکہ11ستمبر اور25دسمبر 2019ء کو بھی بدھ کا ہی دن تھا۔سال2020ء میں یوم پاکستان14اگست کو جمعہ کا دن تھا جبکہ بانی پاکستان کے یوم وفات 11ستمبرکو جمعہ کا دن تھا