ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام انٹر کلب گرلز ڈسٹرکٹ اتھلیٹک چیمپئن شپ

Published on December 25, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 75)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام انٹر کلب گرلز ڈسٹرکٹ اتھلیٹک چیمپئن شپ ٹارٹن ٹریک فردوس کالونی جھنگ روڈ میں ہوئی جس میں پندرہ ایونٹس 100میٹر،200میٹر،400میٹر،800میٹر،5000میٹر ریس کے مقابلے شاٹ پٹ،لانگ جمپ،ہیمر تھرو،ہائی جمپ،جیولن تھرو،110میٹر ہرڈلز،ڈسکس تھرو،4×400میٹر ریلے،4×400میٹرریلے کے مقابلے کرائے گئے۔کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس ڈاکٹرثمن عباس،ڈویژنل سپورٹس آفیسرراناحماداقبال،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ساجدہ لطیف نے کھلاڑیوں میں نقد انعام اور میڈلز تقسیم کئے۔مجموعی طور پر فرسٹ ٹرافی شاہین اتھلیٹک کلب نے حاصل کی جبکہ نیو ارویل اتھلیٹک کلب نے دوسری اور حیدری اتھلیٹک کلب نے تیسری پوزیشن لی۔تحصیل سپورٹس افسران شرجیل احمد ہنسیہ،مشعل فاطمہ،شبینہ حمید،بابائے سپورٹس حاجی محمد رفیع،چوہدری اصغر گل ہیڈکوچ پاکستان اتھلیٹک ٹیم، بشیر ڈوگر اولمپیئن،محمدسلیم،ناہید،مدثر بیگ،ملک عثمان معاویہ،خاور شاہ،جمیل اور دیگر آفیشل بھی موجود تھے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog