فارو ق آباد (یواین پی) تھانہ صدر پولیس کی بڑی کاروائی بین الاضلائی ڈکیت گینگ کے 3کارندے سرغنہ سمیت گرفتار ملزمان کے قبضے سے 16لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ایس ایچ او سید ظہیر عالم شاہ کے مطابق تھانہ صدر پولیس کی جاری کاروائیوں میں جرائم کی سنگین وارداتوں میں مطلوب مدثری گینگ وار کے 3ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن کے قبضے سے لاکھوں مالیت کا مال مسروقہ نقدی اور جدید اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔مذکورہ ملزمان اسلحہ کی نوک پر چھینی گئی گاڑیوں میں وارداتیں کرتے ملزمان ضلع شیخوپورہ میں خوف کی علامت سمجھے جاتے ہیں تاہم ڈی پی او شیخوپورہ کی خصوصی ہدایت پر ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات متوقع ہیں۔