فارو ق آباد (یواین پی) فاروق آباد میں رفیق میموریل ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں رہنما پاکستان تحریک انصاف رانا وحید احمد نے خصوصی شرکت کی اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے رانا وحید احمد نے کہا فاروق آباد کے لئے بڑے فخر کی بات ہے یہاں کی مٹی بڑی ذرخیز ہے جہاں بڑے بڑے ہیروپیدا ہوئے ہیں اس وقت فاروق آباد کے دس کھلاڑی نیشنل و انٹرنیشنل سطح پر کھیل رہے ہیں موجودہ حکومت کی ناقص پالیسیوں سے کرکٹ آگے جبکہ ہاکی اور فٹبال بہت پیچھے چلے گئے ہیں ہاکی ہمارا پرانا قومی کھیل ہے لیکن بد قسمتی سے وفاقی حکومت کی ہاکی کے کھیل پر کوئی توجہ مرکوز نہیں میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی وحید احمد خان نے فائنل جیتنے والی ہاکی ٹیم کو مبارکباد پیش کی اور اچھی کارکردگی کی مظاہرہ دکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔