اوکاڑہ کی کرائم ڈائری۔۔۔ شیخ ندیم شیراز سے

Published on December 26, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 460)      No Comments

اوکاڑہ تھانہ کینٹ پولیس کی کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار
ڈی پی او کیپٹن محمد فرقان بلا ل کے احکامات کی روشنی میں اور محمد سلیم رتھ ڈی ایس پی صدر سرکل کی زیر نگرانی ناصر جاوید ایس آئی/ایس ایچ او تھانہ کینٹ معہ ہمراہ ٹیم مقصود الہیاے ایس آئی, عمران خان اے ایس آئی معہ ملازمان بدنام زمانہ منشیات فروش عاشق محمد ولد نذر محمد قوم مسلم شیخ سکن49 تھری آر اوکاڑہ اور بشیر حسین ولد عبدالخالق کوٹ نہال سنگھ کو گرفتار کر لیا ملزمان کے قبضہ سے 45 لیٹر شراب برآمد ہوئی جو قبضہ پولیس میں لی گئی ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لئے
تھانہ راوی پولیس کی کاروائی دو شراب فروش گرفتار مقدمات درج
ڈی پی او اوکاڑہ کپیٹن (ر)فرقان بلال اور ڈی ایس پی صدر سرکل محمد سلیم کے احکامات کی روشنی میں تھانہ راوی کے ایس ایچ او سید علی رضا اور ان کی ٹیم غلام علی ایس آئی اور شوکت علی ایس آئی کی بڑی کارواٸی 2ملزمان گرفتارملزم محمد سرور ولد غلام قوم مسلم شیخ سکنہ 27/جی ڈی کے قبضہ سے شراب 20لیٹر برآمد جس کے خلاف مقدمہ نمبر 506/22جرم پی ایچ او3/4/4/79 درج کیا گیا اور ملزم ناظم حسین ولد خادم حسین قوم چوہان سکنہ کوٹلہ میرک کے قبضہ سے سامان چالو بھٹی معہ 20لیٹر شراب برآمدملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 507/22جرم 3/4/4/79 پی ایچ او درج کیا گیا
بصیر پور پولیس کی کاروائی شراب کی منی فیکٹری پکڑ لی
ڈی پی او اوکاڑہ محمد فرقان بلال کے احکامات کی روشنی میں ایس ڈی پی او سرکل بصیرپور امجد جاوید کمبوہ کی زیر نگرانی ایس ایچ اوبصیر پور جہانزیب حاکم اور اس کی ٹیم نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے شراب کی منی فیکٹری پکڑ لی۔منی فیکٹری سے علاقہ بھر میں شراب کی ترسیل ہوتی تھی ملزم ساجد علی ولد حاجی محمد قوم ماچھی سکنہ ڈگی احمدیار داخلی چک خالد پورہ کو گرفتار کر لیا جس کے قبضہ سے چالوبھٹی معہ سامان و 26لیٹر لاہن اور 48لیٹر شراب دیسی برآمد کر کے مقدمہ نمبر 779/22جرم3/4/4/79 امتناع منشیات درج رجسٹر کر لیا ۔
اوکاڑہ، منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار،260 لیٹر زہریلی شراب برآمد
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ فرقان بلال کی زیر قیادت اوکاڑہ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری۔ایس ڈی پی او سٹی سرکل محمد اشرف کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن اوکاڑہ مدثر غفار خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے دیسی شراب کشید کرنے والے دو ملزمان الطاف سکنہ قادر کالونی اوکاڑہ اور مظہر سکنہ خان کالونی اوکاڑہ کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ۔بھاری مقدار میں کچی زہریلی شراب کی کھیپ برآمد۔ یہ زہریلی کچی شراب نیو ائیر نائٹ کے موقع پر شہر میں سپلائی ہونی تھی۔ ملزمان سے موقع پر زہریلی شراب کشید کاری کے ألات بھی قبضہ میں لےکر مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes