فاروق آباد (یو این پی) فاروق آباد میں سردی کی شدت بڑھنے لگی مونگ پھلی،اخروٹ،انجیر،چلغوزے،کاجو،کشمش،بادام اور دوسرے میوہ جات کی قیمتوں کو پر لگ گئے مہنگائی کے اس دور میں خشک میوہ جات کھانا غریب آدمی کے بس کی بات نہیں روٹی پوری کریں یا بچوں کو پڑھائیں شہر فاروق آباد میں سردی آتے ہی خشک میوہ جات کا استعمال بڑھ جاتا ہے دوکانداروں نے یخ بستہ ہواؤں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے قدرتی میوہ جات کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کر دیا ہے۔ مونگ پھلی 600روپے کلو، بادام 800روپے کلو، اخروٹ 900روپے کلو اور دیگر میوہ جات بھی بہت ہی مہنگے فروخت کئے جا رہے ہیں شہری کہتے ہیں خون جما دینے والی سردی میں خشک میوہ جات دیکھ کر منہ میں پانی بھر آتا ہے مگر قیمتیں سن کر جیب اجازت نہیں دیتی مہنگائی کے اس دور میں گھر کے اخراجات کیسے پورے کریں خشک میوہ جات کھانا ہمارے بس کی بات نہیں۔