فیصل آباد:رقم کے لین دین کے تنازعہ پر مسلح افراد کی فائرنگ،پولیس مصروف تفتیش

Published on December 27, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 62)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی/ ایم ایس مہر)فیصل آباد رقم کے لین دین کے تنازعہ پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے مخالف کو لہولہان کر دیا، حملہ آور دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے، ریسکیو ٹیم نے مضروب کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال پہنچا دیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔بتایا جاتا ہے کہ ڈی ٹائپ کالونی 5نمبر سٹاپ کا رہائشی 36سالہ افضل ولد انور کا ملزم پارٹی سے رقم کے لین دین چل رہا تھا گزشتہ روز وہ ملزمان کے پاس حسیب شہید کالونی ہسپتال کے قریب آیا اور رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا تو ان میں تلخ کلامی ہو گئی تو مسلح ملزمان نے فائرنگ کر دی اور گولی اسکے پاﺅں میں لگنے سے بری طرح زخمی ہو کر گر پڑا تو ملزمان دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر طبی امداد فراہم کرتے ہوئے گورنمنٹ جنرل ہسپتال حسیب شہید کالونی پہنچایا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ درخواست پر کارروائی ہو گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme