ایبٹ آباد( صیام سعید) حویلیاں لکڑ منڈی میں چوری کی دلیرانہ واردات چور ایک لاکھ چالیس ہزار روپے لے اڑے تھانہ حویلیاں کی حدود میں چوری کی دلیرانہ واردات سکول ٹیچر خالد خان کو نقد ایک لاکھ چالیس ہزار روپے سے محروم کر دیا جس کی اطلاعی رپورٹ تھانہ حویلیاں میں درج کروا دی گئی ہے سکول ٹیچر خالد خان کے مطابق اپنے سکول میں ڈیوٹی پر گیا تھا اور اسی دوران گھر میں چور داخل ہوئے اور انہوں نے میرے گھر میں داخل ہو کر ایک لاکھ چالیس ہزار روپے کی نقدی سے محروم کر دیا جو کہ پولیس کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے اور اس سے پہلے بھی حویلیاں میں دو بڑی لاکھوں کی ڈکیتی ہو چکی ہیں جنہیں محکمہ پولیس چوروں کو پکڑنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں۔