اسسٹنٹ کمشنر تحصیل سمندری علیزہ ریحان کا تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کا دورہ

Published on December 28, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 104)      No Comments

سمندری (یو این پی)اسسٹنٹ کمشنر تحصیل سمندری علیزہ ریحان نے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کا دورہ کیااور زیر تعمیر ڈائیلائسزیونٹ کو چیک کیا۔رفاہ انسانیت فاؤنڈیشن کے عہدیداران بھی موجود تھے۔اسسٹنٹ کمشنر نے تعمیراتی پراگریس کا جائزہ لیتے ہوئے تیز رفتار اقدامات کی تاکید کی۔ انہوں نے ہسپتال میں مستحقین وضرورت مندوں کو ادویات کی فراہمی کے لئے قائم فری ڈسپنسری کا بھی دورہ کیا اورغریبوں کی فلاح وبہبود کے لئے مقامی این جی او کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے ہسپتال کے دیگر مختلف شعبے بھی دیکھے اور علاج معالجہ کی دستیاب سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے مریضوں کو علاج کی معیاری سہولیات کی فراہمی کی تاکید کی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes