اسلام آباد(یواین پی) ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان کی سہولت کیلیے تمام فیلڈ دفاتر 30اور 31دسمبر کو رات دیر تک کھلے رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے ٹیکس دہندگان کی سہولت کیلیے تمام فیلڈ دفاتر 30اور 31دسمبر کو رات دیر تک کھلے رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔اس حوالے سے باضابطہ طور پر سرکلر جاری کردیا گیا ہے جس میں تمام ٹیکس پیئر آفسز(ایل ٹی یوز)میڈیئم ٹیکس پیئر آفسز،کارپوریٹ ٹیکس آفسز اور ریجنل ٹیکس آفسز(آر ٹی اوز)کے سربراہان کو آگاہ کیا گیا ہے کہ تیس دسمبر کو ایف بی آر کے تمام فیلڈ آفسز رات 8بجے تک جبکہ 31دسمبر بروز ہفتہ رات 10بجے تک کھلے رہیں گے۔