الیکٹروہومیوپیتھک طریقہ علاج مرض کاتیزی سے خاتمہ کرتاہے ڈاکٹر راومحبوب علی

Published on December 29, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 74)      No Comments

ان ادویات سے کینسر، شوگر ، بلڈپریشر ، گردوں کا فیل ہونا اور ہیپاٹائٹس کا علاج کیا جا تا ہے
خانیوال (یواین پی) نواحی گاؤں چک نمبر 12اےایچ میں وائس آف الیکٹرو ہومیوپیتھی ڈاکٹرز پاکستان اورالیکٹروہومیوپیتھک فاونڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ہواجس میں سینکڑوں مریضوں کا فری چیک اپ اور فری ادویات دی گئیں ۔ مختلف بیماریوں کے علاوہ تھیلےسیمیا میں بچوں اور خواتین کی تعداد زیادہ تھی اس موقع پر ڈاکٹر راومحبوب علی خاں چیئرمین الیکٹروہومیوپیتھک فاونڈیشن پاکستان نے یو این پی سے بات کرتے ھوئے بتایا کہ الیکٹروہومیوپیتھک ایک ایسا طریقہ علاج ہے جو انتہائی تیزی سے مرض کو جسم سے نکال دیتا ہے اور کسی بھی قسم کے مریض پر مضر اثرات مرتب نہیں ہوتے ۔ ڈاکٹر راومحبوب علی خاں نے دعوی کیا کہ الیکٹروھومیوپیتھک ادویات سے کینسر، شوگر ، بلڈپریشر ، گردوں کا فیل ہونا اور ہیپاٹائٹس کا کامیاب ترین علاج کیا جا سکتا ہے الیکٹروہومیوپیتھک جیسی بے ضرر اور ذوداثر طب کی طرف ارباب اختیار کو توجہ دینا چاہئے انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ الیکٹروہومیوپیتھک ڈاکٹروں کی کونسل بنائی جائے تاکہ ہیلھ کئیر کمیشن کی غنڈہ گردی سے الیکٹروہومیوپیتھ بچ سکیں ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes