اردو کے نامور شاعر الطاف حسین حالی کی 109ویں برسی آج منائی جائیگی

Published on December 31, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 155)      No Comments

الطاف حسین حالی نے کئی مشہور نظمیں لکھیں انہوں نے سر سید احمد خان کی فرمائش پر ”مسدس حالی “ لکھی
اسلام آباد(یواین پی) اردو کے نامور شاعر الطاف حسین حالی کی 109ویں برسی 31دسمبر کو منائی جائے گی اس سلسلے میں ادبی حلقوں میں تقریبات منعقد کی جائیں گی۔الطاف حسین حالی1837ء کو پانی پت میں پیدا ہوئے انہوں نے بطور شاعر،نقاد،ادیب،سوانح نگار کی حیثیت سے بلند مقام حاصل کیاآپ مرزا غالب کے شاگر تھے۔الطاف حسین حالی نے کئی مشہور نظمیں لکھیں انہوں نے سر سید احمد خان کی فرمائش پر ”مسدس حالی “ لکھی۔الطاف حسین حالی کو شمس العلماء کا خطاب بھی ملا۔الطاف حسین کی شاعری،مضامین کی لاتعداد کتب شائع ہوئیں۔الطاف حسین حالی31دسمبر 1914ء کو انتقال کر گئے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes