پاکستان کے چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر میں پاکستان پیپلزپارٹی کے زیر اہتمام سالگرہ کی تقریبات انعقاد پذیر ہوں گی
اسلام آباد (یواین پی) پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی و سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کا 95واں یوم پیدائش 5 جنوری کو عقیدت واحترام اور روایتی جو ش وخروش کے ساتھ منایا جائیگا اس سلسلہ میں پاکستان کے چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر میں پاکستان پیپلزپارٹی کے زیر اہتمام سالگرہ کی تقریبات انعقاد پذیر ہوں گی اور اس سلسلہ میں کیک بھی کاٹے جائیں۔وہ 5جنوری 1928کو لاڑکانہ میں پیداہوئے تھے۔