بااثر افراد کے ایما پر مقامی لوگوں پر جھوٹے کیسز بنائے جارہے ہیں اہل علاقہ

Published on December 31, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 139)      No Comments


ٹھٹھہ (یواین پی/ رپورٹ حمید چنڈ) محکمہ جنگلات کے ملازمین کی بااثر افراد کے ایما پر مقامی لوگوں سے ناانصافیوں کا سلسلہ جاری جھوٹے کیسز بنائے جارہے ہیں ہمارا جینا محال کردیا ہے جھرک کے قریب ویران بیلے کے رہائشیوں کا مکلی میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران خطاب ویران بیلے کے متاثر مزدور طبقے کے لوگوں نے مکلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ جنگلات ویران بیلے کے ملازمین جمعدار دوست علی ببر مشین پمپ آپریٹر منیر ببر اور پٹیوالے غلام نبی چانگ نے بااثر افراد کے کہنے پر ہمارا جینا حرام کردیا ہے انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا ہے جھوٹی گواہیاں نہ دینے پر ہمارے اوپر جھوٹی ایف آئی آر داخل کراکر پولیس کے زریعے سخت پریشان کیا جارہا ہے جبکہ بااثر افراد کو محکمہ جنگلات کے ویران بیلے میں رشوت کے عیوض کھیتی باڑی بھی کرائی جارہی ہے اگر کوئی مقامی شخص دریا کے کنارے زمین پر گزر سفر کرتا ہے تو زبردستی بھتہ خوری کی جاتی ہے اور نہ دینے کی صورت میں جھوٹے کیسز کرائیے جارہے ہیں متاثر مزدور طبقے خان ملاح اور دیگر نے محکمہ جنگلات کے بالا افسران سمیت چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سیشن جج ٹھٹھہ سے اپیل کی ہے کہ فوری نوٹس لیکر رشوت خور ملازمین کو نوکریوں سے برطرفی کیا جائے یا دوسرے ضلع میں بدلی کرکے کسی مخلص ایماندار ملازمین مقرر کئیے جائیں اور جھوٹے کیسز فوری ختم کئے جائیں واضح رہے کہ مذکورہ محکمہ جنگلات کے ملازمین کی جانب سے بیلے سے غریب لکڑہاروں کو بھی پریشان کرکے ان سے رشوت طلب کرنے اور فی ٹرک لکڑیوں کے 25 سو روپے اور فی سوزوکی ایک ہزار روپے بھر کے لے جانے کی اجازت دے دی ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes