اوکاڑہ (یواین پی)گارڈن ٹاؤن اوکاڑہ میں واقع گھر میں ایل پی جی سلنڈر کو گیس لیکج کی وجہ سے آگ لگ گئی۔ ریسکیو ٹیم نے بروقت کارروائی کر کے آگ پر قابو پا لیا۔تفصیلات کے مطابق گارڈن ٹاؤن مین جی ٹی روڈ میں واقع گھر میں ایل پی جی سلنڈر کو گیس لیکج کی وجہ آگ لگ گئی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی فائر وہیکل فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔ریسکیو ٹیموں نے بروقت اور پیشہ ورانہ فائر فائٹنگ کرتے ہوئے ڈرائی کیمیکل پاؤڈر والے سلنڈر کی مدد سے آگ پر قابو پا لیا