وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے فیصل آباد پریس کلب کے وفد کی ملاقات

Published on December 31, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 158)      No Comments

صحافیوں کو گھر بنانے کے لئے بینک آف پنجاب سے آسان شرائط پر قرضے کی سہولت دیں گے
فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے فیصل آباد پریس کلب کے وفد کی ملاقات وفد میں صدر پریس کلب شاہدعلی،سینئر صحافی سید خاورعباس،سیکرٹری عزادارعابدی اور ممبر و کالم نگار رانا اقبال حسین شامل تھے پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی، پریس سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب اقبال چودھری اور ڈی جی پی آر راو پرویز اختر بھی اس موقع پر موجود تھے ملاقات میں فیصل آباد میں صحافی کالونی کے قیام کے حوالے سے ہونے والی پیشرفت پر تبادلہ خیال فیصل آباد کی پرائم لوکیشن پر 190کنال اراضی صحافی کالونی کے لئے مختص کی گئی ہے۔کابینہ صحافی کالونی کے لئے مختص اراضی پنجاب جرنلسٹ ہاوسنگ فاونڈیشن کے نام ٹرانسفر کرنے اور 25کروڑ روپے گرانٹ کی منظوری دے چکی ہے۔ فیصل آباد پریس کلب کو سالانہ گرانٹ بھی دی جائے گی۔ صحافیوں کو گھر بنانے کے لئے بینک آف پنجاب سے آسان شرائط پر قرضے کی سہولت دیں گے۔ لاہور،راولپنڈی او رملتان کے بعد فیصل آباد کے صحافیوں کیلئے اپنی چھت کا خواب پورا کر رہے ہیں – چودھری پرویز الٰہی فیصل آباد پریس کلب کے عہدیداران نے فیصل آباد صحافی کالونی کے لئے گرانٹ کی منظوری پر وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کا شکریہ ادا کیاچودھری پرویزالٰہی نے فیصل آباد کے صحافیوں کے دل جیت لئے ہیں۔صدر فیصل آباد پریس کلب شاہد علی صحافی آپ کا یہ احسان کبھی نہیں بھلا سکتے۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کی جانب سے صحافی کالونی و پریس کلب کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات قابل ستائش ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题