فیصل آباد (یو این پی)چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر کاشف محمود کمبوہ نے گورنمنٹ جنرل ہسپتال سمن آباد میں انڈس ہسپتال کے اشتراک سے انفیکشن پریوینشن کنٹرول یونٹ کا افتتاح کردیا۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد شہباز،ڈی ایم ایس ڈاکٹر عمر اعجاز کے علاوہ انڈس ہسپتال کی انتظامیہ اور دیگر ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔سی ای او ہیلتھ نے بتایا کہ یہ یونٹ دیہی علاقوں میں جاکر لوگوں کو انفیکشن سے بچاؤ کے طریقوں پر عمل پیرا اور احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہی دے گا۔انہوں نے بتایا کہ تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں،رورل ہیلتھ سنٹرز وبنیادی مراکز صحت کا بھی وزٹ کرکے اس یونٹ کے ذریعے جراثیم زدہ بیماریوں سے بچاؤ بارے آگاہی بھی دی جائے گی۔انہوں نے یونٹ کی تیاری میں معاونت پر انڈس ہسپتال کا شکریہ اداکیا۔