فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر) پاکستان میں سال 2023 کا پہلا سورج نئی امیدوں اور امنگوں کے ساتھ طلوع ہوگیا ہے، سال نو کے آغاز کے موقع پرفیصل آباد کی مساجد میں ملک کی ترقی ،خوشحالی ،استحکام،امن اور امت مسلمہ کی یکجہتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔2023 کی آمد کا ملک بھر کی طرح فیصل آباد میں بھی شاندار استقبال کیا گیا،نیا سال شروع ہوتے ہی شہر کے مختلف مقامات پر آتش بازی کی گئی، آسمان رنگ و نور میں نہا گیا،سال نو کو خوش آمدید کہنے کیلئے شہری سڑکوں پر نکل آئے، شہریوں نے 2023 کو ویلکم کہا،منچلے خوشی سے جھومتے رہے۔ڈی گراؤنڈ میں رات کو بارہ بجتے ہی عوام کا سمندر امڈ آیا، کوہ نور چوک میں جوانوں کا ہلا گلا،ستیا نہ روڈ میں بھی خوشیوں کے رنگ بکھرے، آتش بازی کے بعد ڈھول کی تھاپ پر فیصل آباد ییے بھنگڑے ڈالتے رہے, مدینہ ٹاون میں نئے سال کا میلہ سجا، کینال روڈ میں بھی قابل دید مناظر تھے۔فیصل آباد اور گردونواح میں بھی آتش بازی کا خوبصورت مظاہرے کیے گئے ، شہریوں نے کثیر تعداد میں آتش بازی کا خوبصورت منظر دیکھا, شہریوں کی کثیر تعداد وہاں موجود تھی, مختلف رنگوں سے مزین آتش بازی سے آسماں جگمگا اٹھا ، حاضرین نے آتش بازی سے خوب لطف اندوز ہوئے. فیصل آباد یوں کا کہنا تھا کہ نئے سال کی خوشیاں سب کو مبارک ہوں، دعا ہے کہ نیا سال سب کے لئے امن و سلامتی کا سال ہو.دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سال 2023 میں دنیا بھر میں 4 گرہن ہوں گے، 2سورج اور 2 چاند گرہن ہوں گے، سال 2023 کا پہلا مکمل سورج گرہن20 اپریل 2023 کو ہو گا۔ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق آغاز صبح6 بجکر34 منٹ پر لگے گا ،مکمل سورج گرہن 9بجکر17 منٹ پر ہو گا اور اسکا اختتام 10بجکر 57 منٹ پر ہو گا . سورج گرہن پاکستان میں دیکھا نہیں جائے گا۔