اوکاڑہ(یواین پی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ فرقان بلال کی ہدایت پر ڈی ایس پی سٹی سرکل چوہدری محمد اشرف کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن محمد ارسلان اعظم اور ان کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے دو کس ملزمان کے مسکن پر ریڈ کر کے ملزمان کو گرفتار کیا اور ان کے قبضہ سے نیو ائیر نائٹ پر فروخت ہونے والی والایتی شراب کی60 بوتل اور چالو بھٹی بمعہ 130 لیٹر کچی شراب دیسی برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے