منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے بڑی تعداد میں گٹکے میں استعمال ہونے والا میٹیریل بھی برآمد کرلیا

Published on January 2, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 59)      No Comments

ٹھٹھہ (یواین پی/رپورٹ حمید چند) ضلع ٹھٹھہ میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے ترکش کالونی مکلی میں پولیس کی بھاری نفری سی آئ اے انچارج فاروق راہپوٹو، ڈی ایس پی افتخار شاہ، ایس ایچ او ٹھٹھہ، ایس ایچ او مکلی سمیت لیڈیز پولیس کے ساتھ کومبنگ آپریشن کرکے ایک عورت سمیت 8 افراد کو حراست میں لے کر منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے بڑی تعداد میں گٹکے میں استعمال ہونے والا میٹیریل بھی برآمد کرلیا ہے، تفصیلات کے مطابق ضلع ٹھٹھہ کی بڑی سیلاب متاثرین کیلئے قائم کی گئی ترکش کالونی میں امن و امان کو بحال رکھنے کے لیے ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیو کی خصوصی ہدایات پر پولیس کی بھاری نفری سی آئ اے انچارج فاروق راہپوٹو، ڈی ایس پی افتخار شاہ، ایس ایچ او ٹھٹھہ اور ایس ایچ او مکلی کی جانب سے لیڈیز پولیس کے ہمراہ کومبنگ آپریشن کرکے ایک عورت سمیت 8 افراد کو حراست میں لے لیا ہے پولیس مطابق ترکش کالونی مکلی کے 22سو گھروں میں سے سات سو گھروں کی تلاشی لینے کے دوران کتنے ہی مشکوک افراد کو حراست میں لے کر شک کی بنیاد پر مشتمل گھروں پر پولیس اہلکار تعینات کردیے گئے ہیں ٹھٹھہ پولیس کے مطابق بابو جت نے کرمنل ریکارڈ کی سب حدیں پار کردیں ہیں جس کو ایک عورت سمیت گرفتار کر کے گھر نمبر 1061,1094,1093 اور 1062 سے کارروائی دوران نئی بغیر نمبر پلیٹ کی دو نئی گاڑیوں اور ایک 125 موٹر سائیکل کو پولیس تحویل میں لے کر گھر نمبر 1093 سے کارروائی دوران 30 کٹہ چورا سپاری اور ایک عدد سپاری کو چورہ کرنے والی مشین اور گاڑی کی ڈگی سے بڑی تعداد میں کیش رقم بھی ملی ہے علاقہ مکینوں نے پولیس کی ایسی کارروائی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ ترکش کالونی میں پولیس کی نفری کم ہونے کا جواز بتا کر بدامنی کو چھوٹ دی گئی ہے انہوں نے ایس ایس پی ٹھٹھہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کارروائی کو نظر میں رکھتے ہوئے نفری کو بڑھا کر آپریشن کو ترکش کالونی میں مزید وقت تک جاری رکھا جائے تاکہ ترکش کالونی میں جنم لینے والی بدامنی پر کنٹرول کیا جائے دوسری جانب رابطہ کرنے پر ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیو نے بتایا کہ ترکش کالونی مکلی میں ضلع کے پولیس افسران کی نگرانی میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن دوران کتنے ہی گاڑیوں کا سرچ آپریشن کرکے کتنے ہی مشکوک افراد کو پولیس حراست سے لیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ضلع ٹھٹھہ میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے ساتھ ضلع میں قانون کی بالادستی کو برقرار رکھ کر عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے تاکہ سماجی برائیوں کا خاتمہ آسکے جس کے لیے پولیس کی جانب سے ایسی کاروائیاں ان کے مکمل خاتمے تک جاری رہیں گی جس میں عوام بھی پولیس کا ساتھ دے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes