ایبٹ آباد(ہارون خان تنولی)تحریک انصاف کے سر برا ہ عمران خا ن نے کہا ہے کہ عوام کو خیبر پختونخوا میں تین ماہ کے اندر واضح تبدیلی نظر آئے گی۔اس وقت پا کستان کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ مو روثی سیاست ہے۔نواز شریف اور ان کے خاندان کے 21 افراد حکومت پر قابض ہیں۔اپنے ملک میں سرمایہ کاری پر زور دینے وا لے خود بیرون ملک سرما یہ کاری کر رہے ہیں۔پی کے 45 میں گذشتہ تیس سالوں سے ایک ہی خاندان کے اقتدار نے حلقے کو پسماندگی کا شکار کر رکھا ہے جس کے ذمہ دار عوام خود ہیں۔تحریک انصاف کی حکومت بکوٹ کو تحصیل کا درجہ دینے کے سا تھ سا تھ پی کے 45 میں تین ڈگری کالجز اور نو جوانوں کے لیے گرا ؤند تعمیر کرے گی۔وہ ہفتے کو تحریک انصاف کے امید وار علی اصغر خان کی انتخا بی مہم کے سلسلے میں بیروٹ اور پٹن کلاں میں بڑے جلسوں سے خطاب کر رہے تھے۔ انتخا بی جلسوں سے امیدوار پی کے 45 علی اصغر خان،صوبا ئی وزیر خوراک قلندر خان لو دھی،سردار شیربہادرجان محمد قریشی،ساجد عباسی اور دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا۔عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ تبدیلی اس وقت تک ممکن نہیں جب تک قوم اپنی حالت خود نہیں بدلے گی۔ ملک میں چند خاندان باریاں لے لے کر حکومت کر رہے ہیں جس سے جمہو ریت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر نا ہے تو موروثی سیاست کا خاتمہ کر نا ہو گا کیو نکہ تحریک انصاف اب ان لوگوں کو اس طرح کی سیاست نہیں کر نے دے گی۔تحریک انصاف کے سر برا ہ نے مزید کہا کہ 2013 کے انتخابات میں بد ترین دھا ندلی کی گئی اور بڑے بڑے پنکچر لگا ئے گئے۔دہشت گردی پنجاب میں نہیں خیبر پختونخوا میں ہے ۔اس کے باجود خیبر پختونخوا کے وزیرا علی اور وزرا ایک ایک گاڑی میں جبکہ پنجاب کے وزرا کئی گاڑیوں کے جھرمٹ میں سفر کر تے ہیں۔عمران خان نے پی کے 45 کے عوام سے کہا کہ وہ ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے امید وار علی اصغر خان کو ووٹ دے کر حلقے پر ایک ہی خاندان کا تیس سالہ تسلط ختم کریں ورنہ ان کی حالت کبھی نہیں بدلے گی۔ان کا کہنا تھا کہ علی اصغر خان الیکشن جیتنے کے بعد سب سے پہلے تعلیم پر کام کریں گے اور کہا کہ برادری ازم کے نعرے سے حلقہ پسماندگی کا شکار ہے اور میرٹ کا جنازہ نکالا گیا ہے لیکن پی ٹی آئی نے میرٹ کے مطابق علی اصغر خان کو ٹکٹ دیا جلد ہی ٹو رازم کو فروغ دینے کی حکمت عملی طے کریں گے ۔سیاحت کے فروغ سے لوگوں کو ان کے علا قے میں رو زگار کے موا قع میسر آئیں گے۔قبل ازیں تحریک انصااف کے سربراہ عمران خان کا بیروٹ آمد پر سردار شیر بہادر،ساجد عباسی اور دیگر مقامی قائدین نے خطاب کیا اورانہیں جلوس کی شکل میں جلسہ گاہ لا یا گیا۔