پنجاب حکومت صوبہ میں فروغ تعلیم کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے میاں ثاقب خورشید ، مسز شمیلہ اسلم

Published on May 25, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 497)      No Comments

25-5-2014
وہاڑی(یواین پی)ممبر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پنجاب میاں ثاقب خورشید نے کہا ہے کہ تعلیم ترقی کا زینہ ہے اور یہی وجہ سے کہ پنجاب حکومت صوبہ میں فروغ تعلیم کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے یہ بات انہوں نے گورنمنٹ گرلز ایم سی ہائی سکول میں طالبات میں سولر لیمپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ایم پی اے مسز شمیلہ اسلم ، ہیڈمسٹریس ادارہ زاہدہ اختر ، سابق ہیڈ مسٹریس سیدہ شہناز بخاری بھی موجود تھیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے میاں ثاقب خورشید نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف طلبہ اور طالبات کو یکساں تعلیمی مواقع فراہم کرر ہے ہیں طالبات کو بھی نہ صرف تعلیمی وظائف دےئے جا رہے ہیں بلکہ انہیں لیپ ٹاپ، سولر لیمپ سکیم سمیت غیر ملکی و ملکی مطالعاتی دوروں کی سہولت بھی دی جا رہی ہے خواتین کے تعلیمی اداروں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے تاکہ خواتین بھی ملک و قوم کی خد مت کے لیے اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرسکیں۔اس موقع پر ایم پی اے مسز شمیلہ اسلم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت با مقصد تعلیم ہماری ضرورت ہے اور پنجاب حکومت فنی تعلیم کے فروغ پر بھی خصوصی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے خواتین کے لیے فنی تعلیم کے اداروں میں دور جدید کے تقاضوں کے مطابق کورسز کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس کا مقصد خواتین کو ہنر مند بنا کر ان کی صلاحیتوں کو ملک و قوم کے مفاد کے لیے استعمال میں لانا ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہیڈ مسٹریس ادارہ زاہدہ اختر نے بتایا کہ ادارہ میں 2200طالبات زیر تعلیم ہیں ادارے کی صفائی کے لیے صرف ایک خاکروبہ ہے نہم دہم کے16سیکشن میں1200سے زائد طالبات زیر تعلیم ہیں جن کے لیے ریاضی کی صرف ایک معلمہ ہے سائنس لیبارٹری کے لیے لیب اٹینڈنٹ کی بھی اشد ضرورت ہے اسی طرح سکول میں ایک نئے ٹائلٹ بلاک کا بھی مطالبہ ہے۔ایم پی اے میاں ثاقب خورشید اور ایم پی اے مسز شمیلہ اسلم نے یقین دلایا کہ ان کے مطالبات کو پورا کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے آخر میں گزشتہ سال نہم کے امتحان میں 72فیصد سے زائد نمبر حاصل کرنے والی43طالبات میں سولر لیمپ تقسیم کئے گئے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes