بہت شرمیلی ہوں بند کمرے میں بھی ڈانس کرنے کا کہا جائے تو نہیں کر سکوں گی،اداکارہ
لاہور(یواین پی)معروف گلوکار فلک شبیر نے انکشاف کیا کہ ان کی اہلیہ اداکارہ سارہ خان ان کے نئے گانے میں بطور ماڈل کام کرنے سے انکار کر چکی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف گلوکار فلک شبیر نے اپنی اہلیہ سارہ خان کے ساتھ حال ہی میں دی مرزا ملک شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے دلچسپ سوالوں کے جوابات دیئے۔ایک سوال کے جواب میں اداکارہ سارہ خان نے بتایا کہ وہ بہت شرمیلی ہیں اور انہوں نے کبھی ڈانس نہیں کیا، اگر انہیں بند کمرے میں بھی ڈانس کرنے کا کہا جائے تو وہ نہیں کر سکیں گی۔سارہ کے جواب پر ان کے شوہر فلک شبیر نے انکشاف کیا کہ حال ہی میں، میں نے بلو رانی کے نام سے ایک گانا شوٹ کیا ہے جو پنجاب میں شوٹ ہوا، میری خواہش تھی کہ سارہ میرے ساتھ بطور ماڈل کام کرے لیکن اس گانے میں سگنیچر شاٹ تھے۔