فیصل آباد، پاکستان کے تیسرے بڑے شہر میں بدترین گیس بحران، شہری سراپا احتجاج

Published on January 6, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 100)      No Comments

 فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)پاکستان کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد میں بدترین گیس بحران،محنت کش،صنعتکار،تاجر اور شہری سرپاءاحتجاج۔انڈسٹری بھی ہے پھرگھریلو صارفین کیلئے بھی گیس نہ ہونا محکمہ سوئی گیس کیلئے لمحہ فکریہ، متاثرین سڑکوں پر آنے کے لئے تیار جبکہ حکومتی اراکین اسمبلی بے حسی کا شکار‘ کسی کو عوام کی کوئی پرواہ نہیں جبکہ تمام تر حکومتی دعوﺅں کے باوجود کھانا پکانے کے اوقات میں بھی گیس کی سپلائی بندرہنے لگی تفصیلات کے مطابق گذشتہ کئی روز سے سردی اضافے کے ساتھ ہی شہراور گردونواح میں گیس بحران سنگین ترین صورتحال سے دوچار ہوچکا ہے۔جس کے باعث گھروں کے چولہے ٹھنڈے اور انڈسٹری کا پہیہ جام ہو چکا ہے۔ ماضی قریب میں اس قسم کی بدترین صورتحال کی کوئی مثال نہیں ملتی فیصل آباد سمیت ملک بھر میں انڈسٹری ہے جس پہلے ہی محنت کش،تاجر، صنعتکار کاروباربند ہونے سے پریشان ہیں۔ستم ظریفی یہ ہے کہ مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے وا لے وزیر مشیر اور ارکان اسمبلی بے حسی کا شکار ہیں۔ ان کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کی مجرمانہ خاموشی بھی معنی خیز ہے۔وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خاں کا تعلق فیصل آباد سے ہے مگر وہ بھی گیس کی بدترین بندش پر خاموش نظر آ رہے ہیں۔ ان کی جماعت کے دیگر موجودہ و سابقہ اراکین اسمبلی بھی خاموش ہیں۔ گذشتہ روز میاں عبدالمنان اور شیخ اعجاز احمد نے جی ایم سوئی گیس کے ساتھ ملاقات کرکے انہیں اس صورتحال سے آگاہ کیا ان کے سوا کسی نے بھی اس بات کا کوئی نوٹس نہیں لیا ہے۔گیس بندش کی وجہ سے عوام کا پارہ ہائی ہو چکا ہے۔ ایسا لگ رہا ہے کہ عنقریب لوگ سڑکوں پر آ جائیں گے۔ ن لیگی وزیر وں‘ مشیروں اور اراکین اسمبلی کی بے حسی سمجھ سے بالاتر ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ ان عوامی نمائندوں نے دوبارہ الیکشن نہیں لڑنا۔شاید اس لئے وہ اس سنگین ترین صورتحال پر خاموش ہیں

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy