پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا میچ آج دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا

Published on January 9, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 79)      No Comments

کراچی(یو این پی)پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کا آغاز آج سے ہو رہا ہے۔گزشتہ روز دونوں ٹیموں نے آخری تیاریوں کے طور پر پریکٹس کی جبکہ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی بھی کی گئی۔دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔ نیشنل بینک کرکٹ ایرینا (نیشنل اسٹیڈیم کراچی) میں گزشتہ روز میزبان اور مہمان کھلاڑیوں نے ون ڈے سیریز کے آغاز سے قبل بھرپور ٹریننگ کی۔بیٹنگ، بولنگ، فیلڈنگ اور فزیکل ایکسرسائزز کے سیشن ہوئے، سیریز کی ٹرافی کی رونمائی میں دونوں ٹیموں کے کپتانوں بابر اعظم اور کین ولیمسن نے شرکت کی۔امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ قومی ٹیم میں ایک سے دو کھلاڑی ون ڈے میں اپنا انٹرنیشنل ڈیبیو کریں گے، طیب طاہر اور اسامہ میر کو چانس دیا جاسکتا ہے جبکہ حارث رؤف اور فخر زمان کی بھی ایکشن میں واپسی متوقع ہے۔واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز میں تین ون ڈے انٹرنیشنل 9 ، 11 اور 13 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes