اسلام آباد(یواین پی) پاکستان کی جدوجہد آزادی کے معروف رہنما ء نواب صدیق علی خاں کی49 ویں برسی آج9 جنوری کومنائی جارہی ہے وہ 1900میں ناگ پور میں پیدا ہوئے تھے 1935میں مرکزی مجلس قانون ساز کے رکن بنے اور قیام پاکستان کے بعد پہلے وزیراعظم نواب زادہ لیاقت علی خاں کے پولیٹیکل سیکرٹری مقرر ہوئے وہ خواجہ ناظم الدین،محمد علی بوگرہ اور حسین شہید سہروردی کے پولیٹیکل سیکرٹری بھی رہے اور 1958سے1961 تک ایتھوپیا میں پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہے وہ 9جنوری 1974کو وفات پاگئے تھے۔