عابدہ پروین کیساتھ کام نے زندگی بدل دی، علی سیٹھی

Published on January 10, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 73)      No Comments

عابدہ پروین دو ہارمونیم اور دو ٹیبلز کے علاوہ موسیقی کا کوئی پانچواں آلہ استعمال نہیں کرتیں
اسلام آباد(یواین پی)گلوکار علی سیٹھی نے کہا ہے کہ گلوکارہ عابدہ پروین کیساتھ کام نے ان کی زندگی بدل کررکھ دی۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ انہیں عابدہ پروین کیساتھ2016ء میں کوک سٹوڈیو سیزن 9میں کام کرنے کا موقع ملا اور یہ تجربہ ان کے لیے آسان نہیں تھا کیونکہ عابدہ پروین دو ہارمونیم اور دو ٹیبلز کے علاوہ موسیقی کا کوئی پانچواں آلہ استعمال نہیں کرتیں، ان کیساتھ یہ چار چیزیں ہوتی ہیں اور ان کی آواز ہوتی ہے، چاہیے ان کے سامنے 10ہزار سامعین ہوں یا ایک لاکھ وہ انہی آلات موسیقی سے سب کرتی ہیں، انہوں نے کہا کہ عابدہ پروین کیساتھ کام نے ان کی زندگی کو مختلف پہلوں سے بدلا ہے اور انہیں ان کیساتھ کام کے دوران بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes