اسلام آباد ۔۔۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف و انسانی حقوق کاجلاس (آج) پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس میں گیارہ بجے منعقد ہوگا۔ اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین چوہدری محمد بشیر ورک کرینگے ۔ اجلاس میں مولانا امیر زمان کی طرف سے جمع کرائی گئی آئینی ترمیمی بل 2014ء پر غور کیا جائیگا جبکہ انسانی حقوق کے حوالے سے کئے جانے والے کام کی کارکردگی پر کمیٹی کو بریفنگ بھی دی جائیگی۔