فاروق آباد (یواین پی) تھانہ سٹی پولیس کی کاروائی دو ملزمان زیر حراست دوران تلاشی قبضے سے اسلحہ اور گولیاں برآمد ایس ایچ او عبدالسلام ڈوگر کے مطابق ملزمان کی گرفتاری ناکہ بندی کے دوران عمل میں آئی جامعہ تلاشی لینے پر مزکورہ ملزمان سے جدید آتشی اسلحہ برآمد ہوا جس میں گولیاں کلاشنکوف اور رائفل شامل ہیں دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں پابند سلاسل کر دیا ہے قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد ملزمان کو جیل بھیج دیا جائے گا ایس ایچ او کا مزید کہنا تھا فاروق آباد شہر میں امن کاقیام سٹی پولیس کی اولین ترجیح ہے ناجائز اسلحہ کی سرعام نمائش منشیات فروشی شادی بیاہ کی تقریبات میں اندھا دھند ہوائی فائرنگ اور پتگ بازی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے بلکہ قانون شکن عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا