موجودہ امپورٹڈ حکومت اپنی نااہلی چھپانے کے لیئے روز بروز عوام پر مہنگائی کے بم گرارہی ہے، رانا نثار راٹھ

Published on January 12, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 72)      No Comments

رائیونڈ(یواین پی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء رانا نثار راٹھ نے کہا کہ موجودہ امپورٹڈ حکومت اپنی نااہلی چھپانے کے لیئے روز بروز عوام پر مہنگائی کے بم گرارہی ہے، پہلے ہی مہنگائی سے تنگ عوام پراوگرا نے گیس بم گرا دیاہے، گیس یکم جولائی سے 74 فیصد مہنگی کرنیکی منظوری دے دی ہے، وہ ان خیالات کا اظہارسلطانکے اپنے ڈیرے پر میڈیا سے کر رہے تھے،انہوں نے مزید کہا کہ سوئی ناردرن گیس 42.74فیصد اور سوئی سدرن گیس 75.67فیصد مہنگی کردی گئی ہے، سوئی ناردرن کے لیئے گیس کی قیمت میں 406 روپے 28 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی منظوری دی گئی ہے،سوئی ناردرن کیلئے گیس کی موجودہ اوسط قیمت 545 روپے 89 پیسے اضافے کے بعد نئی قیمت 952 روپے 17 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو تک پہنچ جائے گی،سوئی سدرن کیلئے گیس کی موجودہ قیمت 692 روپے 63 پیسے ہے جبکہ سوئی سدرن کیلیے نئی قیمت 1161 روپے 91 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو کی منظوری دی گئی ہے،اوگرا فیصلے پر اطلاق وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ہو گا اور فاقی حکومت نے 40 روز میں منظوری نہ دی تو اوگرا فیصلے پر از خود عملدرآمد ہو جائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy