پھو لنگر پتوکی مےں مقامی ڈےری فارم پر کروڑوںروپے کی چوری

Published on January 12, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 57)      No Comments

پتوکی (یواین پی )پھو لنگر پتوکی مےں مقامی ڈےری فارم پر کروڑوںروپے کی چوری ، ملزمان کی عبوری ضمانتےں خارج پتوکی سےشن عدالت کے اےڈےشنل سےشن جج عابد علی نے پھول نگر پتوکی مےں واقع ڈےری فارم پر کروڑوں کی چوری کے مقدمہ کے ملز ما ن کرن عارف اور دےگر کی ضمانت قبل از گرفتاری خارج کردی ۔ملزمان کرن عارف اور دےگر ملزمان نے کروڑوں روپے مالےت کی 250عدد امپورٹڈ گائے اور ونڈا جات اور دےگر سامان ڈےری فارم سے چوری کرکے خرد برد کےا جس پر ڈےری فارم کے مالکان نے ملزمان کرن عارف اور دےگر ملزمان کے خلاف تھانہ پھول نگر مےں مقدمہ درج کروارکھا ہے۔عدالت نے اپنے حکم مورخہ 4جنوری 2023مےں تحرےر کے کہ ملزمان کرن عارف اور دےگر ملزمان نے عدالت سے پہلے ضمانت بحث کے بعد واپس لی اور پھر دوسری درخواست ضمانت بغےر کسی نئی وجہ کے دائر کر دی جس کی قانون مےں کوئی گنجائش نہےں ۔ملزمان عدالت کے سابقہ حکم 02.11.2022کی واضح طور پر پاسداری کرنے مےں ناکام رہے اور کبھی شامل تفتےش نہےں ہوئے ، لہذا عدالت ملزمان کی ضمانت خارج کرتی ہے ۔واضح رہے کہ ملزم کرن عارف اور دےگر ملزمان احطہ عدالت سے فرار ہونے ہےں کامےاب ہو گئے تاہم پولےس انکی گرفتاری کے لے چھاپے ماررہی ہے ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog