فیصل آباد میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز 16جنوری سے ہو گا

Published on January 13, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 132)      No Comments

مہم کے دوران 5 سال تک کی عمر کے15 لاکھ 36 ہزار 761 بچوں کو پولیو سے بچا¶ کے قطرے پلائے جا ئیں گے
فیصل آباد (یو این پی)فیصل آباد میں نئے سال کی پہلی7 روزہ انسدادپولیو مہم کا آغاز 16جنوریسے ہو گا جو 22 جنوری تک جاری رہے گی۔ مہم کے دوران 5 سال تک کی عمر کے15 لاکھ 36 ہزار 761 بچوں کو پولیو سے بچا¶ کے قطرے پلائے جا ئیں گے۔محکمہ صحت فیصل آباد کے ترجمان نے بتایا کہ فیصل آباد سٹی کی 113 یونین کونسلوں میں 5 لاکھ 76 ہزار 692، تحصیل جڑانوالہ کی 57 یو سیز میں 3لاکھ 10 ہزار 249، فیصل آباد صدر کی 48 یو سیز میں 3 لاکھ 6 ہزار 598، تاندلیانوالہ کی 28 یو سیز میں 1 لاکھ 48 ہزار 173، سمندری کی 28 یوسیز میں 1 لاکھ 28 ہزار 984 جبکہ چک جھمرہ کی 15 یو سیز میں 66 ہزار 65 بچوں کو پولیوسے بچا¶ کے قطرے پلائے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ نے اس سلسلہ میں تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں اور کل 289 یونین کونسلوں کیلئے 4 ہزار 305گشتی،382 غیر متحرک اور 182 متحرک(مسافر بچوں کیلئے) ٹیمیں مقرر کی گئیں ہیں۔ترجمان صحت نے مزید بتایا کہ ان یونین کونسلوں میں 307 یونین کونسل مینجمنٹ آفیسرز اور 749 ایریا انچارچز بھی فرائض سر انجام دیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس پولیو مہم کی نگرانی چیف ایگزیکٹو آفیسر صحت اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پریوینٹو سروسز کریں گے تا کہ پولیو مہم کو کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔ترجمان صحت نے والدین سے اپیل کی کہ پولیو مہم کے سلسلہ میں پوری ذمہ داری سے اپنے 5 سال تک کی عمرکے بچوں کو 16 تا 22 جنوری تک محکمہ صحت کی ٹیموں سے پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں اور بچوں کو زندگی بھر کی معذوری سے بچائیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme