اوکاڑہ(یواین پی/شیخ ندیم شیراز) ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا پرائس مجسٹریٹس اور انتظامی افسران کی لگاتار کاوشیں، ذمہ دارانہ رویہ اور محنت کی بدولت اشیاءضروریہ مقررہ نرخوں پر فروخت خصوصاََ پھلوں سبزیوں ،آٹے ،گھی اور چینی کی وافر مقدار میں مارکیٹ میں دستیابی ممکن ہوئی ہے لوگوں کو ریلیف پہنچانے کے لئے ہم آخر ی حد تک جائیں گے گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف زیر وٹالرنس پالیسی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ہمیں عام صارفین کے مفاد اور حقوق کے تحفظ کے لئے سروس ڈیلوری کو روزانہ کی بنیاد پر بہتر بنانا ہے ان خیا لات کا اظہار انہوں نے پرائس مجسٹریٹس کے ہفتہ وار اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں تمام پرائس مجسٹریٹس کی فیلڈ میں کار کردگی ،گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف اقدامات اور لوگوں کو ریلیف پہنچانے کے لئے کی گئی کاوشوں کا جائزہ لیا گیا اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو ظہیر لیاقت بیگ اور سسٹم نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر افضال حسین بلوچ نے اجلاس کو بتایا کہ سبزی و فروٹ منڈیوں میں نیلامی کے عمل کی باقاعدگی سے نگرانی کی جا رہی ہے بازاروں اور مارکیٹوں میں اشیاءضروریہ کے نرخ نامے آویزاں کروائے گئے ہیں جبکہ ضلع میں آٹے کے سیلز پوائنٹ اور نامزد دوکانوں کی بھی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کی جا رہی ہے ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے ہدایت کی کہ تمام پرائس مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر فیلڈ میں اپنی موجودگی کا احساس دلائیں ضلع میں اشیاءضروریہ کے سٹاک پر گہری نظر رکھی جائے دوسرے شہروں کی ہول سیل مارکیٹوں سے اوکاڑہ میں اشیاءضروریہ کی فراہمی کو بھی روزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جائے ضلع کے کسی بھی علاقہ میں بھی پھلوں و سبزیوں اور کریانہ کی اشیاءکی فراہمی اور دستیابی ہر صورت میں یقینی ہونی چاہیے ۔