ایبٹ آباد(یواین پی)شہزاد گل اعوان نے حلقہ پی کے 40 میں سب سے بڑا پاورشو کرکے مخالفین کو پریشان کردیا الیکشن سے پہلے ہی شہزاد گل اعوان نے الیکشن کا ماحول بنادیا حلقہ پی کے 40 کے عمائدین اور نوجوانوں نے شہزاد گل اعوان کا راولپنڈی میں والہانہ استقبال کیا نعرہ بازی سے پنڈی گونج اٹھا اب تک کی تمام میٹنگ جلسوں میں راولپنڈی کا جلسہ بازی لے گیا راولپنڈی جلسہ بڑے پاورشو میں تبدیل لورہ سرکل باگن سرکل دھمتوڑ کے عمائدین کی بھرپور شرکت شہزاد گل اعوان کی حمایت کا اعلان کردیا شہزاد گل اعوان نے مخالفین کو راولپنڈی بڑے پاورشو میں تارے دکھادیے حلقہ Pk 40 شہزاد گل کے نام پر متفق ہوگیا پی ٹی آئی کے پاس اب کوئی راستہ نہیں کہ ٹکٹ شہزاد گل کے علاوہ کسی اور کو دیا جائے اب ایک ہی نام ہے اور وہ شہزاد گل اعوان کا نام یے ان خیالات کا اظہار حلقہ پی کے 40کے عمائدین نے راولپنڈی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا راولپنڈی جلسہ میں حلقہ پی کے 40کی کئی وی سیز کے چئیرمین کونسلرز بھی موجود تھے شہزاد گل اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی کے 40 کی غیور عوام نے شہروں کو بھی حلقہ بنادیا اس پاورشو نے تاریخ رقم کردی اتنی بڑی تعداد میں عوام کا سمندر گواہی دے رہا ہے شہزاد گل اب حلقہ کے لیے خادم بننے جارہا ہے میرا مشن خدمت کی سیاست ہے ہزاروں افراد کا مجمع شاندار استقبال بہترین انتظامات پر انتظامیہ جلسہ خراج تحسین کے مستحق ہے پہاڑی حلقے کو سپر حلقہ بنائیں گے کاموں کے جال بچھائیں گے بنیادی سہولیات و روزگار کے مواقع پیدا کریں گے ٹکٹ ہم سے کوئی نہیں لے سکتا ہم نے دن کو رات اور رات کو دن بنا کر کام کیا پارٹی کے لیے اور چئیرمین پی ٹی آئی کے ہیغام کے لیے گھر گھر پہنچے نتھیاگلی سے آج بھی سردار بشارت کو پارٹی میں شامل کیا اسی طرح سینکڑوں افراد کو پارٹی میں شامل کرچکا ہوں حلقہ پی کے 40 میں کروڑوں روپے کے کام کروائے خدمت کا جذبہ ہے جس کام اور مشن کو تھام لیا ہے یہ پورا کرکے دم لیں گے راولپنڈی رات کی تاریکی میں روشن ہوگیا پی کے 40 کے ایک ایک بچے کے مستقبل کے لیے کوشاں رہیں گے مافیا کو اب دن میں تارے نظر آئیں گے پی ٹی آئی کا مقابلہ اب مافیا گٹھ جوڑ کے بس میں نہیں شہزاد گل اعوان نے مزید کہا ہے کہ اب راولپنڈی لاہور کراچی میں حلقہ Pk 40 کی عوام بڑے پاورشو کرنے جارہے ہیں تاریخی کمپین کریں گے تاریخ رقم کریں گے اسی طرح جلسہ میں ریلوے ملازمین یونین نے بھی شہزاد گل کی حمایت کا اعلان کیا شہزاد گل اعوان کے علاوہ دیگر مقررین میں ملک محمود رہنما پی ٹی آئی عمران دلزاک چئیرمین دلدار اعوان سردار مجبیب سردار امتیاز محمد وحید محمد نعیم و دیگر نے بھی خطاب کیا اور شرکاء نے بھی پرجوش نعرے لگائے اور شہزاد گل اعوان کے شانہ بشانہ چلنے کا عزم کیا۔