غیر ملکی فلموں میں کام کرنا ہر فنکا ر کی خواہش ہوتی ہے تاہم اس کیلئے بہترین آفر ہونی چاہئے،میڈیا سے گفتگو
کراچی(یواین پی)اداکار و ماڈل احسن خان نے کہا ہے کہ غیر ملکی فلموں میں کام کرنا ہر فنکا ر کی خواہش ہوتی ہے تاہم اس کیلئے بہترین آفر ہونی چاہئے، ذاتی طور پر کم و معیاری سکرپٹس اور جاندار کردار کو ترجیح دینے کی کوشش کرتا ہوں، یہی وجہ ہے کہ ڈراموں و فلموں میں ایک وقفہ کے ساتھ جلوہ گر ہوتا ہوں۔احسن خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معیاری فلم کے لئے جاندار سکرپٹ ضروری ہوتا ہے۔ اب ٹی وی و فلم انڈسٹری میں اچھا وقت آگیا ہے، ملکی فلموں کا بین الاقوامی فلم فیسٹیولز میں جاکر ایوارڈ ز حاصل کرنا حوصلہ افزا امر ہے۔