مپورٹڈ حکومت اپنی نااہلی چھپانے کے لیئے روز بروز عوام پر مہنگائی کے بم گرارہی ہے
جاتی امراء(یواین پی) پی ٹی آئی رہنماء علامہ رانا نثار راٹھ نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی نے اعتماد کا ووٹ حاصل کر کے عمران خان کا سپاہی ہونے کا حق اداکیا ہے خراج تحسین پیش کر تے ہیں وہ ان خیالات کا اظہار سلطانکے اپنے ڈیرے پر میڈیا سے کر رہے تھے، انہوں نے مزید کہا کہ پرویز الٰہی کو 186اراکین نے اعتماد کا ووٹ دیا، پنجا ب بھر میں عمران خان اور پرویز الہی زندہ باد کے نعروں سے گونج رہا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے ایوان سے اعتماد کا ووٹ حاصل کر کے ثابت کردیا ہے پنجاب میں پی ٹی آئی کی گرفت مضبوط ہے اور لاہور پی ٹی آئی کا قلعہ ہے،موجودہ امپورٹڈ حکومت اپنی نااہلی چھپانے کے لیئے روز بروز عوام پر مہنگائی کے بم گرارہی ہے، پہلے ہی مہنگائی سے تنگ عوام پراوگرا نے گیس بم گرا دیاہے، گیس یکم جولائی سے 74 فیصد مہنگی کرنیکی منظوری دے دی ہے، عوام کو کوئی ریلیف نہیں ملا اور نہ ہی ملنے کی کوئی امید ہے۔