اسلام آباد (یواین پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس 16 جنوری پیر شام 00:5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا ہے۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق صدر مملکت نے اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق (1) کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کیا ہے۔موجودہ اجلاس 15ویں قومی اسمبلی کا 49 اجلاس ہو گا۔