اسلام آباد(یواین پی) پاکستان کے واحد نوبل انعام یافتہ سائنسدان ڈاکٹر عبدالسلام کا97 واں یوم پیدائش29 جنوری کوعقیدت واحترام سے منایا جائیگا ڈاکٹر عبدالسلام 29جنوری 1926کو ضلع جھنگ میں محمد حسین کے گھر پیدا ہوئے۔ 1979میں انہیں طبعیات کا نوبل نعام عطاکیا گیا وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی تھے حکومت پاکستان نے انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی،ستارہ امتیاز اور نشان امتیاز کے اعزازات سے نواز ا۔ ڈاکٹر عبدالسلام 21نومبر1996 کو وفات پاگئے تھے۔