لاہور(یو این پی)آج کا دن تاریخ میں16جنوری 2006 ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے ایران میں امریکی چینل سی این این پر پابندی لگا دی تھی سی این این نے ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے احمدی نژاد کے ایک بیان کا غلط ترجمہ کیا تھااحمدی نژاد نے اپنے بیان میں ایران کے جوہری توانائی کے حق کا دفاع کیاتھا جبکہ مترجم نے جوہری توانائی کی جگہ جوہری ہتھیار کا لفظ استعمال کیا تھا
آج کا دن تاریخ میں16جنوری2005رومانیہ کی چھیاسٹھ سالہ خاتون اڈریاناایلسکیو بچی کو جنم دے کر سب سے معمر ترین ماں بننے کا اعزاز حاصل کیا
آج کا دن تاریخ میں16جنوری1991پہلی خلیجی جنگ کا آغاز:امریکا نے عراق سے جنگ کی تیاری مکمل کی
آج کا دن تاریخ میں16جنوری1965سوویت یونین نے جوہری تجربہ کیا
آج کا دن تاریخ میں16جنوری1920جارجیا نے آزادی کا اعلان کیا