آگ لگنے سے 5 سالہ بچی جھلس گئی، ریسکیو ٹیم نے بروقت کارروائی کر کے آگ پر قابو پا لیا
اوکاڑہ(یواین پی) نواحی علاقے یعقوب آباد نزد گورنمنٹ کالج فار وومن-II کے قریب واقع دو گھروں میں آگ لگ گئی۔ لواحقین کے مطابق آگ مین گیس پائپ لائن میں لیکج کی وجہ سے لگی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی فائر وہیکلز، موٹر بائیک سروس اور ایمبولینس فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ آگ لگنے سے 5 سالہ بچی کا چہرہ اور ہاتھ 10 فیصد فرسٹ ڈگری جھلس گئے۔ ریسکیو میڈیکل ٹیم نے بچی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال منتقل کر دیا۔ ریسکیو فائر فائٹرز نے بروقت اور پیشہ ورانہ فائر فائٹنگ کرتے ہوئے پانی کی مدد سے آگ پر قابو پا لیا۔