سندھ حکومت غریب لوگوں کی غذائی ضروریات پوری کرے گی پراوینشل کوآرڈینیٹر نیوٹریشن رضوان میمن

Published on January 17, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 83)      No Comments

منصوبے میں محکمہ صحت، زراعت، سوشل ویلفئیر، فشریز، لائیو اسٹاک، پاپولیشن، تعلیم، لوکل گورنمنٹ و دیگر متعلقہ محکموں کو بھی شامل کیا گیا ہے
ٹھٹھہ، (رپورٹ حمید چنڈ)پراوینشل کوآرڈینیٹر نیوٹریشن رضوان میمن نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کی جانب سے غذائی قلت کے شکار غریب لوگوں کی صحت کو بہتر بنانے کیلئے ایفیلئیئٹیڈ ایکشن پلان کے تحت ضلعی سطح پر کام شروع کیا گیا ہے تاکہ غریب لوگوں کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے سمیت ان کی معاشی حالت کو بھی بہتر بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے میں محکمہ صحت، زراعت، سوشل ویلفئیر، فشریز، لائیو اسٹاک، پاپولیشن، تعلیم، لوکل گورنمنٹ و دیگر متعلقہ محکموں کو بھی شامل کیا گیا ہے اور انہیں ذمیداریاں دی گئی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دربار ہال مکلی میں غذائی قلت کے متعلق ضلعی کوآرڈینیشن کمیٹی کے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری، ضلع کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز، ڈسٹرکٹ مینیجر این آر ایس پی کے علاوہ محکمہ صحت، تعلیم، لوکل گورنمنٹ، زراعت، سوشل ویلفئیر، فشریز، لائیو اسٹاک، پاپولیشن و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران سمیت سرسو، پی پی ایچ آئی، آغا خان، مرف، ہینڈز و ديگر مختلف این جی اوز کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر پراوینشل کوآرڈینیٹر نیوٹریشن رضوان میمن نے کہا کہ صحتمند اور توانا قوم ہی ترقی و خوشحالی کی منازل حاصل کر سکتی ہیں، غذائی قلت کے باعث بچوں کی نشونماء صحیح نہیں ہوتی لہذا قوم کے نونہالوں کی بہتر پرورش اور نشونماء کیلئے غذائی ضروریات کا بیحد خیال رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایک مربوط حکمت علمی اور مائکرو پلان کے تحت ضلع بھر کے دیہات بالخصوص ساحلی اور کچے کے علاقوں میں گھر گھر جاکر غذائی قلت کے شکار لوگوں باالخصوص حاملہ خواتین اور کم عمر بچوں کا سروے یقینی بنایا جائے تاکہ ان کی غذائی ضروریات کو پورا کرکے ان کی صحت کو بہتر بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ باالخصوص دیہات کے لوگوں ہر قسم کی مدد کرنے ہوگی تاکہ ان کی معاشی حالت بہتر بناکر انہیں اپنے اپنے پاؤں پر کھڑا کیا جا سکے۔ انہوں نے این آر ایس پی و دیگر این جی اوز کے نمائندوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے تمام پروجیکٹس میں اسسٹنٹ کمشنرز و دیگر متعلقہ افسران کو بھی شامل کریں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری نے کہا کہ ایفیلئیئٹیڈ ایکشن پلان کے تحت ضلع میں جاری تمام منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن مدد اور تعاون کیا جائے گا تاکہ یہاں کے غریب عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل ہو سکے۔ قبل ازیں اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ مینیجر این آر ایس پی میر محمد بلوچ نے پروگرام کے تحت جاری مختلف منصوبوں کی پیش رفت سے متعلق تفصیلی آگاہی بھی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes