ڈسکہ(ڈاکٹر عارف محمود)حکومت نے عوام کے حقوق کی بالادستی کو یقینی بنایا ہے ایک سال کے قلیل عرصہ میں قوم کو بنیادی سہولیات کی فراہمی بہترین کارنامے ہیں پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی عوام کو مسائل کی دلدل سے باہر نکالنے کی جدوجہد شروع کردی ان خیالات کا اظہار حلقہ پی پی131کے ایم پی اے چوہدری ارشد جاوید وڑائچ نے 2کروڑ 83لاکھ رو پے کی لاگت سے تعمیر ہو نے والی کنڈن سیان تا فتح گڑھ تک روڈ کے افتتاح کے موقع پر لوگوں سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ 79لاکھ کی گرانٹ سے ہیڈ بمبانوالہ تا بھاڈے چک تک روڈ کی تعمیر بھی شروع کردی گئی ہے جس سے علاقہ کے لوگوں کا تقریباََ35سالہ دیرینہ مطالبہ پورا کردیا گیا اور علاقہ کے باقی ماندہ مسائل کو بھی جلد نمٹادیا جائے گا اس موقع پر سابق نائب ناظم چوہدری منظور الہی چیمہ نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ ہمارے ایم پی اے چوہدری ارشد جاوید وڑائچ کو اللہ تعالی نے بہت سی صلاحیتوں سے نواز اہے وہ ایک خدا ترس اور محب عوام لیڈر ہیں اور ہمارے قائد وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کابھی یہی وژن ہے انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت نے ایک سال کے قلیل عرصہ میں توانائی کے بحران پرکافی حد تک قابو پالیا ہے اور وزیر اعظم میاں نواز شریف کی سربراہی میں آئندہ چند سالوں میں ہمارے ملک کا دنیا کے بہترین ترقی یافتہ ممالک میں شمار ہو گا اس موقع پر یوسی کنڈن سیان کے سابق ناظم چوہدری عبدالمنان علوی کنوینئیر مصالحتی کمیٹی حافظ عبدالغفار ،سابق ناظم یوسی گوجرہ محمد خالد ذیلداراور صھافی ناصر محمود رانجھا و دیگر بھی موجود تھے۔