فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)ڈپٹی کمشنرفیصل آباد عمران حامد شیخ نے ضلع کی شوگر ملز انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ گنے کے کاشتکاروں اور کسانوں کے مسائل کے حل میں کسی قسم کی رکاوٹ ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور گنے کی خریداری میں مڈل مین کے کردار کے خاتمہ، کم وزن اور ادائیگیوں میں سست روی کی شکایات پر ایکشن لیا جائے گا۔انہوں نے شوگر ملز کے افسران اور کاشتکاروں کے نمائندگان کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز اور محکمہ خوراک کے افسران گنے کی خریداری کے حوالہ سےفعال طریقے سے مانیٹرنگ کریں اور گنے کے کاشتکاروں کی شکایات پر فوری کارروائی عمل میں لائیں۔ اجلاس کے دوران شوگر ملز کے افسران نے یقین دہانی کرائی کہ وہ گنے کے کاشتکاروں اور کسانوں کے مسائل کے حل کیلئے ضلعی انتظامیہ کے احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے۔