لڑکے کو لڑکی سمجھ کر ایک عرصہ بات کرتا رہا، شاہد آفریدی کا انکشاف

Published on January 20, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 78)      No Comments

میں نے اس لڑکے کو دوسرے کھلاڑیوں کیخلاف استعمال بھی کیا اور وہ لڑکی بن کر ان سے بات کرتا تھا: سابق کپتان
لاہور (یواین پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ میں ایک جذباتی آدمی ہوں کیونکہ آل رانڈر ہوں ناں، غصہ بھی آتا ہے اور رومانٹک بھی ہوں۔ ایک پروگرام کے دوران انہوں نے بتایا کہ لڑکے کو لڑکی سمجھ کر ایک عرصہ بات کرتا رہا، اس کی آواز اتنی پیاری تھی کہ میں آسٹریلیا سے اس کو فون کرتا تھا حالانکہ اس وقت ہمارے پاس موبائل وغیرہ نہیں تھا، کارڈ لے کر ہوٹل سے فون ملاتا تھا اور کئی کئی گھنٹے بات کرتے تھے۔جب شاہد آفریدی کو یہ سرپرائز ملا کہ دراصل وہ لڑکی نہیں لڑکا ہے، اس پر کرکٹر نے کہا کہ وہ کمینہ عید کے دن ہی سامنے آیا تھا، وہ ہنستے ہوئے بتاتے ہیں کہ پھر میں نے اس لڑکے کو دوسرے کھلاڑیوں کیخلاف استعمال بھی کیا اور وہ لڑکی بن کر ان سے بات کرتا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ دو تین لڑکوں نے تو اس کو شادی کی پیشکش بھی کردی تھی لیکن وہ پاکستان ٹیم کے کھلاڑی نہیں تھے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes