اوکاڑہ(یواین پی/شیخ ندیم شیراز)ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر محمد شفیق نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان عوام الناس اور انتخابات میں حصہ لینے والے خواہشمند امیدواران کو آگاہ کرتا ہے کہ الیکشنز ایکٹ 2017سیکشن 39کے تحت انتخابات کے شیڈول جاری ہوتے ہی انتخابی فہرستوں کو منجمد کر دیا جائے گا جس کے بعد ووٹ کے اندراج،منتقلی اور درستگی کا عمل الیکشن کے انعقاد تک روک دیا جائے گا عوام الناس اور رائے دہندگان کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ پنجاب،خیبر پختونخواہ اور قومی اسمبلی کی خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن کے لئے شیڈول جاری ہونے سے پہلے انتخابی فہرستوں میں ووٹ کا اندراج،منتقلی،ھذف اور درستگی کے کوائف کروا لیں۔عوام الناس سے اپیل ہے کہ اپنے ووٹ کے اندراج کی تفصیلات جاننے کے لئے 8300پر اپنا شناختی کارڈ نمبر ایس ایم ایس کریں اور ووٹ کے اندراج و منتقلی کے لئے فارم نمبر 21،کسی ووٹ پر اعتراض /ھذف کے لئے فارم نمبر 22اور درستگی کوائف کے لئے فارم نمبر 23 اوکاڑہ دفتر الیکشن کمشنر میں جمع کروایا جا سکتا ہے مزید معلومات کے لئے مزید معلومات اور فارم الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائٹ ا اوکاڑہ دفتر ضلعی الیکشن کمشنر سے حاصل کئے جا سکتے ہیں یہ بات ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر محمدشفیق نے ایک مراسلے کے ذریعے بتائی۔