سندر شریف(یواین پی) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنماء پی پی حلقہ165کے امیدوار رانا نثار راٹھ نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت مکاری اور نوسر بازی بند کرے چیئر مین عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی کو کل اسلام آباد پہنچنے کے احکام جاری کئے وہ ان خیالات کا اظہار سلطانکے اپنے ڈیرے پر میڈیا سے کر رہے تھے انہوں نے مزید کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کے احکامات کے بعد جلد اارکان قومی اسمبلی کو اجلاس بارے آگاہ کردیاجائے گا،پی ٹی آئی کے باقی بچ جانے والے ارکان کی اجلاس میں شرکت کے لیئے ٹکٹیں بک ہو گئیں،ارکان کے لیئے ٹکٹیں قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے ٹکٹس برانچ نے بک کرائیں اجلاس میں پارلیمانی لیڈر کا انتخاب، چیف وہیپ ودیگر عہدوں کا فیصلہ ہو گا،پی ٹی آئی جلد قائد حزب اختلاف کی باضابطہ درخواست دے گی، پی ٹی آئی کی طرف سے اسد عمر کو بڑی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے